Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر اور جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے 2 واقعات، 6 افراد جاں بحق

فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شائع 21 اپريل 2022 09:59am

پشاور:خیبر اور جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے 2 واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

خیبر کے علاقے تحصیل باڑہ میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک اور ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق افراد میں ایک آئی بی انسپکٹر امجد،2راہگیر اور باورچی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اےایس آئی ناصرخان اورآئی بی اہلکارگل نبی شامل ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ 2ملزمان نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں وانا کے علاقے زیڑی نور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاشوں کو شولام اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت عابد اور نصرالدین کےنامو سے ہوئی ہے۔

peshawar

khyber

South Wazirstan