Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سیکیورٹی خدشات کےباعث عمران خان جلسہ گاہ نہ آئیں، ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی قیادت کو خط لکھ دیا

خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مینارپاکستان جلسےمیں سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان جلسہ گاہ نہ آہیں بلکہ ویڈیو لنک ذریعے خطاب کریں۔
شائع 20 اپريل 2022 09:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مینارِ پاکستان پر جلسے سے متعلق ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف قیادت کو لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ مینارپاکستان جلسےمیں سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان جلسہ گاہ نہ آہیں بلکہ ویڈیو لنک ذریعے خطاب کریں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے خط پر ردِ عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مذاق نہ کریں، سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو استعفی دیں، حساس ادارے اگر عمران خان کو سیکیورٹی نہ دے سکیں تو ہمیں ان کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور میں منارِ پاکستان پر21 اپریل بروز جمعرات کو جلسے کا اعلان کیا تھا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان جلسہ گاہ سے خطاب کریں گے۔

imran khan

lahore

Jalsa