Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

بینک دولت پاکستان کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 49 پیسے مہنگا ہوکر 185.92 روپے پر بند ہوا ہے۔
شائع 20 اپريل 2022 08:13pm
فوٹو — بزنس ریکارڈر
فوٹو — بزنس ریکارڈر

کراچی: امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں 1.49 روپے مہنگا ہوگیا۔

بینک دولت پاکستان کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 49 پیسے مہنگا ہوکر 185.92 روپے پر بند ہوا ہے۔

گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 184 روپے 44 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ مجموعی طور پر پانچ روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اپریل کو انٹربینک میں امریکی ڈالر 188 روپے 18 پیسے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا تھا۔

USDVPKR