Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پی سی بی کا چیئرمین رہوں گا، رمیز راجہ کا حکومتی گرین سگنل ملنے کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بورڈ ڈائریکٹرز سے ہنگامی میٹنگ میں رمیز راجہ نے کہا کہ انہیں حکومت نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
شائع 20 اپريل 2022 05:43pm
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ۔  فوٹو — کرک انفو
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ۔ فوٹو — کرک انفو

لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملنے کا دعویٰ کردیا۔

ذرائع کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بورڈ ڈائریکٹرز سے ہنگامی میٹنگ میں رمیز راجہ نے کہا کہ میں پی سی بی کا چیئرمین رہوں گا کیوبنکہ مجھے حکومت نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی چیئرمین کی تبدیلی کے حوالے سے حکومت نے عندیہ دے دیا ہے، دو تین روز میں نئے چیئرمین کا نام سامنے آجائے گا۔

lahore