Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت منسوخ

جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کردی۔
اپ ڈیٹ 20 اپريل 2022 11:50am

لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت منسوخ کردی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے رجسٹرار آفس نے درخواست کی کازلسٹ منسوخ کردی۔

یاد رہے کہ شہباز شریف نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے 2019 میں درخواست دائر کر رکھی ہے ،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی آخری مرتبہ سماعت 20 جنوری 2020ء کو ہوئی تھی۔

عدالت نے 16 نومبر 2019ء کو نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

LHC

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

ECL

lahore