Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

جمعرات کو مینارِ پاکستان پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا: عمران خان

عمران خان نے کہا کہ اسی جگہ 1940 میں قرارداد پاکستان پاس کی گئی،آپ کو اسی جگہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلارہا ہوں۔
شائع 19 اپريل 2022 08:10pm
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان۔  فوٹو — فائل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان۔ فوٹو — فائل

لاہور: سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ جمعرات کو مینارِ پاکستان پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جمعرات کو مینارپاکستان پر ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جس میں عوام کو آزادی کی جنگ لڑنے کے لیے بلارہا ہوں کیونکہ ایک بیورونی سازش کے تحت کرپٹ ترین لوگوں کو ہم پر مسلط کیا جارہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسی جگہ 1940 میں قرارداد پاکستان پاس کی گئی، ہندوستان کےمسلمانوں نے آزاد ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا، آپ کو اسی جگہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے بلارہا ہوں۔

imran khan

lahore

Jalsa