Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف سے یہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔
شائع 19 اپريل 2022 07:45pm
فوٹو — وزیراعظم ہاؤس ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو — وزیراعظم ہاؤس ٹوئٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات پی ایم ہاؤس میں ہوئی جہاں شہباز شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف سے یہ آرمی چیف جنرل باجوہ کی پہلی باضابطہ ملاقات ہے۔

شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف ناسازی طبیعت کے باعث شریک نہ ہوسکے تھے جس کی ترجمان پاک فوج نے بعد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی تھی۔

COAS

meeting

Prime Minister