Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار

ايف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اليکشن کمیشن اور عملے کو...
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2022 05:35pm
Photo: FILE
Photo: FILE

ايف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ نے اليکشن کمیشن اور عملے کو دھمکی دينے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انوسٹیگیشن ایجسنی لاہور کے انسداد دہشتگردی ونگ نے الیکشن کمیشن اور عملے کو دھمکی دینے والے شخص احسن کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ احسن سیاسی جماعت کا کارکن ہے اور اس کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزم نے اپنے لیڈر کےخلاف ممکنہ فیصلے پر اليکشن کميشن کو سنگين نتائج کی دھمکياں دیں تھيں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر حکومتی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

FIA

ECP

lahore