Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات پر جاری جنرل سبسڈی فوری ختم کی جائے، پاکستان بزنس کونسل کا وزیراعظم کو تجویزی خط

پاکستان بزنس کونسل نے سفارش کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی...
اپ ڈیٹ 19 اپريل 2022 08:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے پیٹرولیم مصنوعات پر جاری جنرل سبسڈی فوری ختم کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو تجویزی خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ملکی معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں چارٹر آف اکنومی پر سنجیدگی سے عمل پیرا ہوں۔

خط کے متین میں لکھا گیا کہ میڈیم ٹو لانگ ٹرم اقدامات کیلئے تجویز کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر جاری جنرل سبسڈی فوری ختم اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مخصوص طبقے کو سبسڈی دی جائے جبکہ ایندھن کی بچت کے لیے ورک فرام ہوم سمیت تجارتی مراکز اور شادی ہالز کی جلد بندش کو بھی یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم کو خط میں پی بی سی نے تجویز دی کہ آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے، کامیاب مذاکرات کے تحت دیگر زرائع سے فنڈنگ بھی ممکن ہوجائے گی

پی بی سی نے شرح تبادلہ کے لیے رئیل ایفیکٹیو ایکسچینج ریٹ کا ٹارگٹ 95 سے 105 روپے فی ڈالر اور برآمدات میں اضافے کے لیے انرجی ٹیرف خطے کے دیگر ممالک کے برابر لانے پر زور دیا ہے۔

پاکستان

IMF