Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

مولانا فضل رحمان کے بعد خواجہ آصف نے نئے الیکشن کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا

نور عالم نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے پیسے لئے، واضح کردوں میں نے کسی سے بھی 20 کروڑ نہ لیے نہ اپنا ضمیر بیچا، میں خانہ کعبہ جاکر حلف اٹھا کر یہ بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔
شائع 18 اپريل 2022 05:40pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے بھی قومی اسبملی کے اجلاس میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جہاں لیگی رہنما خواجہ آصف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لازمی ہونے چاہیئے، عوامی مینڈیٹ ہی اس صورتحال کا حل ہے، ہمیں سب کو مل کر اس چیلنجز کا حل نکالنا ہوگا کیونکہ ہمیں باہر سے نہیں بلکہ اندر سے خطرہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن پارلیمنٹ نور عالم نے کہا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے پیسے لئے، واضح کردوں میں نے کسی سے بھی 20 کروڑ نہ لیے نہ اپنا ضمیر بیچا، میں خانہ کعبہ جاکر حلف اٹھا کر یہ بات کرنے کے لیے تیار ہوں، بد قسمتی سے یہاں غلط بیانیہ دیا جارہا ہے۔

دوسری جانب پلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے بلوچستان کے شہریوں کے ماورائے عدالتی قتل کے خلاف ایوان سے واک آوٹ کیا جبکہ بی اے پی کے آغا حسن بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ماورائے عدالت بلوچوں کا قتل عام جاری ہے، ملک میں بلوچوں کا خون سب سے سستا ہے، اس صورتحال میں ہم کس طرح حکومت میں بیٹھ سکتے ہیں۔

BNP

BAP

NA session