Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری لنکا کو ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے ڈیڈلائن مل گئی

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں لیکن سری لنکن کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے پر امید ضرور ہے، اے سی سی
شائع 18 اپريل 2022 10:07am

لاہور: سری لنکا کو ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کے حوالے سے ڈیڈلائن مل گئی۔

ایشیا کپ 2022 کی میزبانی سری لنکا کےحوالے کی گئی تھی تاہم سری لنکا اس وقت مالی مشکلات اور افراتفری سے دوچار ہے اور ملکی حالات ساز گار نہیں ہیں۔

ملک بھر مظاہرے کے جا رہے ہیں جس کے باعث سری لنکا کو ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالےسے حتمی فیصلہ کرنے اور تیاریوں سے آگاہ کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ سری لنکا ایشیا کپ کی میزبانی کر سکے گا یا نہیں لیکن سری لنکن کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی کیلئے پر امید ضرور ہے۔

اے سی سی کا مزید کہنا ہے کہ ایونٹ میں ابھی وقت ہے اور کرکٹ سری لنکا کو 27 جولائی تک ایشیا کپ کے بارے میں بتانے سے متعلق کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز 27 اگست سے 11 ستمبر تک شیڈول ہیں۔

lahore

Sri Lanka