Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی میں تشدد کا معاملہ: پرویز الہی کو میڈیکل کروانے کیلئے نوٹس جاری

ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ نے چوہدری پرویز الہی کا میڈیکل کروانے کیلئے نوٹس جاری کیا۔
اپ ڈیٹ 17 اپريل 2022 12:32pm

لاہور:پنجاب اسمبلی میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی پر تشدد کے معاملے پر ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ نے پرویز الٰہی کو میڈیکل کروانے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

ا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے ان پر تشدد اور ایوان میں ہنگامہ آرائی کیخلاف قلعہ گجرسنگھ پولیس کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی گئی تھی، جس پر ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ نے چوہدری پرویز الہی کا میڈیکل کروانے کیلئے نوٹس جاری کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکو لیگل رپورٹ کے حصول کے بعد حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری طرف پنجاب پولیس نے بھی اہلکاروں پر تشدد کرنے والے اراکین اسمبلی پرمقدمات درج کرانےکا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے مختلف فوٹیجزاکٹھی کرنا بھی شروع کردیں ہیں، فوٹیجز کی مدد سے تشدد کرنے والے اراکین کخلاپف مقدمات درج کئے جائیں گے۔

فوٹیجز میں فیاض الحسن چوہان اور دیگر اراکین اسمبلی کو پولیس ملازمین پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

lahore

Torture

Chaudhry Pervez Elahi

Punjab Assembly Speaker