Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج حمزہ شہباز نے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی: فیاض الحسن

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پرویزالہی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس سے ان کی ہڈیاں فریکچر ہوئی ہیں، چوہدری اقبال بھی انتہائی زخمی ہیں۔
شائع 16 اپريل 2022 08:19pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج حمزہ شہباز نے پارلیمنٹ میں غنڈہ گردی اور بدمعاشی کی ہے، وائس رائے پاکستان شہبازشریف کو شرم آنی چاہئے، پنجاب اسمبلی میں کبھی ایسی لاقانونیت نہیں ہوئی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پرویزالہی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس سے ان کی ہڈیاں فریکچر ہوئی ہیں، چوہدری اقبال بھی انتہائی زخمی ہیں، تاریخ میں کبھی پولیس پنجاب اسمبلی میں داخل نہیں ہوئی، اسمبلی کی اندورنی سیکیورٹی سارجنٹ ایٹ آرمز کے پاس ہوتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گیلری کبھی بھی اسمبلی کا حصہ نہیں ہوتی، گیلری میں مائیک لگا کر اجلاس منعقد کرایا گیا، عدلیہ سے ہاتھ جوڑ کر مطالبہ کرتے ہیں نوٹس لیں، اس معاملے پر رات کے 12 بجے عدالت کے دروازے کھلوائیں اور ہمیں امید ہے عدالت اس کارروائی کو کالعدم قراردے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان ڈپٹی دوست مزاری سے بات کرنے کے لیے گئے تھے، ڈپٹی اسپیکر کو لوٹا کہنا ہمارا حق ہے، پچھلے ڈیڑھ مہینے سے یہ کھیل کھیلا جا رہا ہے، یہ لوگ خانہ جنگی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

punjab

media talk