Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

تشدد اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ فسطائیت ہے، وزیراعظم کا پنجاب اسمبلی حملے پر ردِعمل

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی مایوسی، تشدد پر اکسانا معاشرے کو توڑ رہا ہے اور عمران خان خود جمہوریت پرحملہ آورہے۔
شائع 16 اپريل 2022 05:08pm
وزیراعظم شہباز شریف۔  فوٹو — فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ کے مابین ہونے والے جھڑپے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کے اراکین کا ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری پر حملہ کیا جس کی مذمت کرنی چاہیے، تشدد اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ فسطائیت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی مایوسی، تشدد پر اکسانا معاشرے کو توڑ رہا ہے اور عمران خان خود جمہوریت پرحملہ آورہے۔

واضح رہےکہ آج پنجاب اسمبلی میں حکومتی اراکین اسمبلی نے پہلے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر لوٹے پھینکے اور پھر ہاتھا پائی شروع کردی جس سے ایوان میں افرا تفری کا عالم منظر پیش کر رہا ہے۔

punjab