Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حمزہ شہباز نے قائم مقام اسپیکر پنجاب اسمبلی کو شفاف الیکشن کرانے کیلئے خط لکھ دیا

خط کے متن میں تحریر ہے کہ الیکشن والے دن آزاد مبصرین کو الیکشن کی کارروائی دیکھنے کیلئے پلڈاٹ، فافن اور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے۔
شائع 14 اپريل 2022 06:30pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر دوست مزاری کو شفاف الیکشن کرانے کیلئے خط لکھ دیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے قائد ایوان کے انتخاب کے حوالے سے خط، پریزائڈنگ آفیسر اور ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو بھجوا دیا ہے جس میں الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے میڈیا کو الیکشن والے دن اسمبلی کی کارروائی دیکھنے اور کوریج کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط کے متن میں تحریر ہے کہ الیکشن والے دن آزاد مبصرین کو الیکشن کی کارروائی دیکھنے کیلئے پلڈاٹ، فافن اور پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے۔

حمزہ شہباز نے اپنے خط کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ کا آرڈر منسلک کیا ہے جس کے مطابق کسی رکن اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا جا سکتا جبکہ مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ الیکشن والے دن سکیورٹی کے انتظامات اور اراکین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Election

Punjab CM

Assembly