Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان: الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے...
شائع 14 اپريل 2022 02:17pm
Photo: FILE
Photo: FILE

الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی، جس میں بلوچستان حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ انتخابی فہرستیں بن گئیں ہیں اُن کے لیے نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا آپ بلوچستان ہائی کورٹ گئے اُس کا کیا بنا ؟ یہ نہیں ہو سکتا الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے، اگر صوبائی حکومت لعت ولعل سے کام لیتی ہے تو ہم سپریم کورٹ سے کہہ دیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ امن و امان کے مسئلہ کی فکر نہ کریں، ہم اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، آپ ہمیں بتائیں کس آئین اور قانون کے تحت انتخابات ملتوی کریں؟ ہم نے آئین کو بھی دیکھنا ہے ابھی عام انتخابات کی نوبت نہیں آئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

پاکستان

ECP

بلوچستان