Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

بہاولپور: نامعلوم شخص نے خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

ریسکیو ذرائع کے مطابق 35 سالہ آسیہ بری طرح جھلس گئی جس کو تشویشناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شائع 14 اپريل 2022 02:45pm
ریسکیو ذرائع کے مطابق 35 سالہ آسیہ بری طرح جھلس گئی___  دی کوئینٹ فوٹو
ریسکیو ذرائع کے مطابق 35 سالہ آسیہ بری طرح جھلس گئی___ دی کوئینٹ فوٹو

بہاولپور کے علاقے جاوید کالونی میں نامعلوم شخص نے خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

آج نیوز کے مطابق بہاولپور کے علاقے جاوید کالونی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزم نے خاتون پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 35 سالہ آسیہ بری طرح جھلس گئی جس کو تشویشناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون گزشتہ رات ہوٹل پر کھانا لینے گئی تھیں، جہاں اُس کی ایک نامعلوم شخص سے تکرار ہوئی تھی۔

مزید براں تکرار کے نتیجے میں آج صبح کے اوقات میں وہ نامعلوم شخص خاتون کے گھر میں داخل ہوا اور 35 سالہ آسیہ پر پٹرول ڈال کر خاتون کو آگ لگادی۔

تاہم پولیس تھانہ صدر نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، خاتون کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

پاکستان

Bhawalpur

womens rights