Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

محکمہ خارجہ نے کہا امریکا ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔
شائع 14 اپريل 2022 11:24am
’ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے، امریکی محکمہ خارجہ ــــ فوٹو فائل
’ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے، امریکی محکمہ خارجہ ــــ فوٹو فائل

امریکا نے شہباز شریف کو ملک کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ دیرینہ تعاون جاری رکھنے کا منتظر ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے کہا کہ ’’ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو کہ تقریباً 75 سالوں سے وسیع ت باہمی مفادات کا اہم پارٹنر رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ امریکا ایک مضبوط، خوشحال اور جمہوری پاکستان کو دونوں ممالک کے مفادات کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔ کو مبارک ہو۔

اس قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جونسن نے بھی شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جبکہ ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

USA

Antony Blinken