Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

ان اضلاع میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔
شائع 13 اپريل 2022 06:06pm
فوٹو — بزنس ریکارڈر
فوٹو — بزنس ریکارڈر

اسلام آباد: الیکشن کمیشن اَف پاکستان (ای سی پی) نے صوبہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای سی پی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے جس میں کُل 14 اضلاع بشمول جیکب آباد، قمبر شہادت گھوٹ، شکار پور، لاڑکانہ، گھوٹکی، خیرپور، سکھر، نوشیرو فیروز، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر اور کشمور کندھکوٹ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان اضلاع میں 26 جون 2022 کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائے جائیں گے جبکہ پبلک نوٹس 28 اپریل کو ریٹرننگ افسران اپنے دفاتر میں جاری کریں گے۔

Election Commission

sindh

Local bodies