Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

امریکا میں مسلح شخص کی ٹرین اسٹیشن پر فائرنگ، 29 افراد زخمی

امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بروکلن کے سب وے اسٹیشن پر ایک مسلح نا معلوم شخص کی فائرنگ سے 29 افراد زخمی ہوگئے۔
شائع 13 اپريل 2022 03:18am
فوٹو — لائیو منٹ
فوٹو — لائیو منٹ
فوٹو — ٹائمز اَف اسرائیل
فوٹو — ٹائمز اَف اسرائیل
فوٹو —فاکس نیوز
فوٹو —فاکس نیوز

نیو یارک: امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بروکلن کے سب وے اسٹیشن پر ایک مسلح نا معلوم شخص کی فائرنگ سے 29 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا سی این این کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر کے 36 اسٹریٹ پر پیش آیا جہاں گیس ماسک پہنے ایک مسلح شخص نے پہلے ایک ڈبہ پھینکا جس سے دھواں نکلا اور بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد سب وے اسٹیشن پر موجود افراد پر اندھا دھن فائرنگ کردی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 29 زخمی افراد میں 10 افراد فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو معطل کردیا ہے اور جائے وقوعہ کے اطراف کے اسکولوں کو بھی بن کردیا ہے جبکہ پولیس کو ریلوے اسٹیشن سے دھماکا خیز آلات بھی ملے ہیں جو پھٹنے میں ناکام ہوئے۔

New York

firing incident