Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں 24 گھنٹے میں کورونا سے ایک مریض کا انتقال، 62 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,362 ہوگئی جبکہ 1,526,728افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔
شائع 12 اپريل 2022 09:38am

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات اورکیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سےایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,362 ہوگئی جبکہ 1,526,728 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 26 ہزار 728 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار 380 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار 435 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 19ہزار 282، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 130، بلوچستان میں 35 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 720 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے43 ہزار 301 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 362 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے پنجاب میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,559 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے علاوہ سندھ میں 8097، خیبرپختونخوا میں 6322، اسلام آباد میں 1023، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 09 ہزار 406 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 269 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 081 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 960 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار 437 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 62 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 784 ہزار 557 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus tests

Coronavirus deaths