Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شہباز شریف نے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر میں تقریبِ حلف برداری کے لیے تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں اور تقریب کا اغاز رات 9 بجے ہوگا۔
اپ ڈیٹ 11 اپريل 2022 09:54pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد: نو منتخب وزیراعظم محمد شہباز شریف وزارتِ عظمیٰ کا حلف اُٹھانے کے بعد پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم بن گئے ہیں۔

ایوانِ صدر میں تقریبِ حلف برداری میں قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ محمد ساجد سنجرانی نے وزیراعظم شہباز شریف سے حلف لیا ہے، تقریب کا اغاز قرانِ مجید فرقانِ حمید کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد وزیراعظم نے حلف اٹھایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طبیعت ناساز ہونے پر چیئرمین سینیٹ ساجد سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سمبھالی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے صدر مملکت کو کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے تحت چیئرمین سینیٹ بطور قائم مقام صدر نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف سے ایوانِ صدر میں آج حلف لیا ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر میں تقریبِ حلف برداری کے لیے تمام تیاریاں بھی مکمل کرلی ہیں اور تقریب کا اغاز رات 9 بجے ہوگا۔

Oath Ceremony

President Alvi