Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان اور پرویزالٰہی میں رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

سابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری...
شائع 10 اپريل 2022 06:18pm

سابق وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے درمیاں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ،عمران خان نے چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلی کیلئے مکمل سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

جبکہ پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں رابطوں پر بھی دونوں رہنماؤں کی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کیلئے چودھری پرویزالٰہی کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

cm punjab

imran khan

Pervaiz Elahi