Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی اسمبلی اجلاس میں حماد اظہر کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابا

حماز اظہر نے کہا کہ اس وقت ملک میں حکومت بدلنےکی سازش چل رہی ہے، آج اس ملک میں رجیم چینج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اپ ڈیٹ 09 اپريل 2022 09:49pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماز اظہر کی قومی اسمبلی اجلاس میں تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین نے شور شرابا شروع کردیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماز اظہر نے کہا کہ اس وقت ملک میں حکومت بدلنےکی سازش چل رہی ہے، آج اس ملک میں رجیم چینج کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم نے جب قومی سلامتی کمیٹی میں بلایا تو اپوزیشن نہیں آئی۔

حماز اظہر نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے گارنٹی دی تھی کہ ایک مجرم کو پواپس میں لایا جائے گا، مجرم کے پلیٹ لیٹس حالات کے مطابق اوپر نیچے ہوتے ہیں۔

Minister

National Assembly

oppositon