ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں دو ہزار کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی: پاکستان میں آج سونے کے بھاؤ میں شدید کمی دیکھی گئی ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں دو ہزار کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 715 روپے کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 426 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالر اضافے کے بعد 1933 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ اَف پاکستان کے فیصلے کے بعد آج ملک میں ڈالرز کی قدر بھی روپے کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔
پاکستان
سونا
مقبول ترین
Comments are closed on this story.