Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اولمپئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، دو میگا ایونٹس سے باہر

واڈا) قوانین کے تحت ممنوعہ ادویات کے استعمال کی تصدیق پر کم از کم چار سال کی پابندی لگ سکتی ہے، طلحہ طالب کا ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
شائع 08 اپريل 2022 06:50pm
طلحہ طالب۔   فوٹو — فائل
طلحہ طالب۔ فوٹو — فائل

پاکستان کے اولمپئن ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ایتھلیٹ کامن ویلتھ گیمز اور اولمپکس 2024 سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) قوانین کے تحت ممنوعہ ادویات کے استعمال کی تصدیق پر انہیں کم از کم چار سال کی پابندی لگ سکتی ہے، طلحہ طالب کا ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ کیا گیا تھا جہاں وہ پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ ایتھلیٹ ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے گزشتہ برس کھیلے جانے والے ٹوکیو اولمکپس گیمز میں ویٹ لفٹنگ 67 کلوگرام کیٹگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان

Olympics

Olympian