اپوزیشن اراکین کو اسلام آباد میں موجود رہنےکی ہدایت
اپوزیشن چیمبر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈروں سے رابطے کرتے ہوئے اراکین کو اسلام آباد میں رہنے اور شہر سے باہر جانے والے ممبران کو بھی فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد: اپوزیشن اراکین کو دارالحکومت کی حدود میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ اَف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے سے متعلق رولنگ پر از خود نوٹس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آج شب ساڑھے 7 بجے سنانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن چیمبر قومی اسمبلی نے پارلیمانی لیڈروں سے رابطے کرتے ہوئے اراکین کو اسلام آباد میں رہنے اور شہر سے باہر جانے والے ممبران کو بھی فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
opposition
Supreme Court
اسلام آباد
مقبول ترین
Comments are closed on this story.