Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئین توڑ حکومت کا بندوبست کرکے الیکشن کا معاملہ دیکھیں گے: مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی خط جعلی ہے جس کا کوئی وجود نہیں، عوام جان چکی کہ وہ ایک جھوٹ تھا جو نہیں چل سکا، انٹرنیشنل سازش کا مہرہ خود عمران خان ہے۔
شائع 07 اپريل 2022 02:26am
فوٹو — ڈان
فوٹو — ڈان

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ پہلے آئین توڑ حکومت کا بندوست کر لیں پھر تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا معاملہ دیکھیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج پنجاب اسمبلی کو تالا لگانے سے سب کے سر شرم سے جھک گئے، پرویزالٰہی میرے بزرگ ہیں لیکن آپ کو شکست ہوچکی ہے، پہلے آئین توڑ حکومت کا بندوست کر لیں پھر تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر الیکشن کا معاملہ دیکھیں گے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں متحدہ اپوزیشن کے نمائندہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ فرح خان کی کرپشن کے ایسے ثبوت سامنے آئیں گے کہ لوگ حیران رہ جائیں گے، ترقی ہوئی ہے تو صرف فرح خاں کے گاوں میں ہوئی، وہ کس کی فرنٹ پرسن تھی سب کو معلوم ہے، وہ کس کو کمیشن دیتی تھی، عوام کے مینڈیٹ کی چوری کا بدلہ نواز شریف نے لے لیا ہے۔

انہوں ز نے کہا کہ آج بڑا افسوس ہوا، چوہدری ظہور الٰہی کی سیاسی میراث تھی، آج چودھری پرویزالہیٰ نے پنجاب اسمبلی کو تالا لگا دیا، آپ اسمبلی کو تالے لگائیں یا میڈیا پر پابندیاں لگائیں، آپ یہ جنگ ہار چکے ہیں، عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے سول ڈکٹیٹر ہونے کا خطاب اور آئین توڑنے کا داغ اپنے ماتھے پر سجا لیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشی خط جعلی ہے جس کا کوئی وجود نہیں، عوام جان چکی کہ وہ ایک جھوٹ تھا جو نہیں چل سکا، انٹرنیشنل سازش کا مہرہ خود عمران خان ہے۔

Maryam Nawaz

press confrence

oppositon