Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فئیر پلے کا تقاضہ تھا کہ وفاق میں عدم اعتماد اور پنجاب میں الیکشن ہونے دیتے: علیم خان

پنجاب اسمبلی اجلاس نہ ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے اظہارِ برہمی کی جارہی ہے جبکہ ان کے کارکنان بھی گلبرگ میں واقع ہوٹل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
شائع 06 اپريل 2022 08:12pm
علیم خان۔  فوٹو — فائل
علیم خان۔ فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ فئیر پلے کا تقاضہ تھا کہ وفاق میں عدم اعتماد اور پنجاب میں الیکشن ہونے دیتے۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے علیم خان گلبرگ میں واقع ہوٹل پہنچ گئے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی ہو رہا ہے بدقسمتی سے جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے، فئیر پلے کا تقاضہ تھا کہ وفاق میں عدم اعتماد اور پنجاب میں الیکشن ہونے دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئین کی جس طرح دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں یہ جمہوریت کیلئے مناسب نہیں ہے، تمام با شعور لوگوں سے گزارش ہے کہ آئین کو پامال نہ کریں، الیکشن ہی واحد طریقہ ہے جس میں اکثریت وزیراعلیٰ بنتا ہے۔

علیم خان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاس اکثریت ہے تو آپ ثابت کریں ورنہ اپوزیشن میں بیٹھیں، اس میں کون سی نقصان کی بات ہے دنیا بھر میں لوگ اپوزیشن میں بیٹھتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی امیدوار برائے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر انہوں نے کنا تھا کہ لیگی رہنما کو اکثریت حاصل ہے، حکومت بنانا اس کا آئینی حق ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی اجلاس نہ ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے اظہارِ برہمی کی جارہی ہے جبکہ ان کے کارکنان بھی گلبرگ میں واقع ہوٹل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری نے رات گئے اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل نے اجلاس آج ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی، میں نے اپنے وکیل سے مشورہ کرنے کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس معاملے پر ترجمان پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کسی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے، اگر ایسا کریں گے تو آئین کی خلاف ورزی کریں گے۔

punjab assembly