Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بغیر کسی ثبوت آپ خاتون اول اور فرح خان پر الزامات لگاتے ہیں: عثمان بزدار

عثمان بزدار کہتے ہیں کہ بغیر کسی ثبوت کے آپ گھریلو خواتین خاتون اول فرح خان پر الزامات لگاتے ہیں جس کا مقصد صرف عمران خان پر تنقید کرنا ہے۔
شائع 06 اپريل 2022 07:48pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار۔  فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار۔ فوٹو — فائل

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ بغیر کسی ثبوت آپ گھریلو خواتین خاتون اول اور فرح خان پر الزامات لگاتے ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اللہ کے فضل سے اپنےساڑھے تین سال میں پنجاب میں ایمانداری سےڈلیور کیا ہے، بغیر کسی ثبوت کے آپ گھریلو خواتین خاتون اول فرح خان پر الزامات لگاتے ہیں جس کا مقصد صرف عمران خان پر تنقید کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ان کے حواری ساڑھے تین سال میں ان کی کابینہ اور ان پر کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لا سکی جبکہ نہ کوئی ٹھیکہ، کیلبری خط، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، مقصود چپڑاسی اور نہ کوئی ان کے کوئی مے فئیر کے فلیٹ سامنے آئے ہیں اور اگر آپ کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو انہیں ضرور سامنے لے آئیں۔

Usman Buzdar

punjab

Farah Khan