پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی
عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے، سیشن شروع میں 6 اپریل کو ہونا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان اور لابی میں نقصان کی مرمت کی وجہ سے اجلاس میں تاخیر ہوئی ہے۔
تین مارچ کو صوبائی اسمبلی، جس میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہونی تھی، 6 اپریل (بدھ) تک ملتوی کر دی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے مدمقابل ہیں۔
دریں اثنا، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ نے پہلے کہا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں ان کی اکثریت ہے، اگلا وزیراعلیٰ ن لیگ کا ہوگا۔
واضح رہے کہ بزدار نے 28 مارچ کو اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا تھا، جب بزدار نے الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔
بزدار کے خلاف مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے 127 ایم پی اے کے دستخطوں کے ساتھ تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد گورنر نے بزدار کا استعفیٰ وصول کیا۔
Comments are closed on this story.