Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

منحرف اراکین کا ووٹ کسی کے حق میں قبول نہیں کریں گے: فیاض الحسن چوہان

رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مجھے تین دفعہ...
شائع 05 اپريل 2022 04:29pm

رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مجھے تین دفعہ پارٹی نے وزارت سے اتارا گیا لیکن میں نے ایک لفظ نہیں بولا، علیم خان اور چودھری سرور بھی اگر صرف اپنا دکھ بیان کرتے تو میں ان کے ساتھ ہوتا۔

لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ارکان اسمبلی کو ترین اور علیم گروپ میں شمولیت کیلئے گورنر ہاؤس سے کالز گئیں، چار سال گورنر ہاؤس میں سرور فاؤنڈیشن کیلئے اربوں کی ڈونیشن اکٹھی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ علیم خان کو نیب کا پہلا نوٹس 11 جنوری 2018 کو ن لیگ کی حکومت نے نے دلوایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین کا ووٹ کسی کے حق میں قبول نہیں کریں گے۔

punjab

punjab assembly