Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور: پنجاب کے سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے...
شائع 04 اپريل 2022 12:02pm

لاہور: پنجاب کے سابق وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

پی ٹی آئی کے رہنماء فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فیس بک پر اپنی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی خبر شیئر کی اور اسے جعلی قرار دیتے ہوئے عمران خان سے بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

فیاض الحسن نے اپنی پوسٹ میں شاعرانہ انداز میں لکھا کہ صلح ہو کہ جنگ ہو، عمران خان کے سنگ ہو۔ ‏سب ہمیں پسند ہے خون ہو کہ رنگ ہو۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید لکھا کہ میں اچھے یا برے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا اور آگے بھی اپنے لیڈر کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔

Fayyaz ul Hassan Chohan

lahore

punjab