Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کون بنے گا وزیر اعلیٰ پنجاب؟ حمزہ شہباز یا پرویز الٰہی! فیصلہ آج ہوگا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دن ساڑھے11بجے ہوگا جس میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا۔
شائع 03 اپريل 2022 10:13am

لاہور: کون بنے گا وزیر اعلیٰ پنجاب؟حمزہ شہباز یا پرویز الٰہی ؟پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس دن ساڑھے11بجے ہوگا جس میں نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات کیلئےحکومتی اتحاد کی جانب سےاسپیکر چوہدری پرویز الہی کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے نامزدہ کردہ امیدوار حمزہ شہبازشریف ہیں،دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔

چوہدری پرویز الہی اپنی جیت کیلئے پرامیدہیں جبکہ مسلم لیگ ن سمیت متحدہ اپوزیشن نے 200سے زائد ارکان اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کر رکھا ہے۔

جہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ اور پی ٹی آئی اراکین نے حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ترین گروپ کے تین اور پی ٹی آئی نے چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

lahore

punjab assembly

Punjab CM

voting

Chaudhry Pervez Elahi

Hamza Shehbaz