Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے پچھاڑ کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

لاہور: پاکستان نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن...
اپ ڈیٹ 02 اپريل 2022 09:41pm
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا تیسرا ایک روزہ میچ۔  فوٹو — پی ٹی وی اسپورٹس
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا تیسرا ایک روزہ میچ۔ فوٹو — پی ٹی وی اسپورٹس

لاہور: پاکستان نے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

کپتان بابر اعظم نے اییک بار ٹاس جیت کر آسٹیلوی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، میچ کی پہلی اننگ میں کینگروز 41.5 اوورز میں 210 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ میں وکٹ کیپر ایلکس کیری 55، سین ایبٹ 49 اور بین مکڈرمنٹ 36 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے، گیند بازی میں قومی ٹیم کے شاہین آفریدی اور محمد وسیم نے تین، تین جبکہ حارث رؤف 2 اور زاہد محمود، افتخار احمد ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

دوسری اننگ میں قومی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 37.5 اوورز میں211 رنز کا ہدف عبور کرلیا جس میں کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے187 رنز کی شراکت نبھاتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، وائٹ بال اسٹار بابر اعظم 105اور امام الحق 89 رنز اسکور کرنے کے باوجود ناقابلِ شکست رہے جبکہ فخر زمان 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ گیند بازی میں آسٹریلیا کے واحد نیتھن ایلس صرف ایک کھلاڑی کو پویلئن بھیج سکے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز قومی ٹیم نے 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔

lahore

PakvsAUS

ODI