Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

پشاور: رمضان المبارک 1443 ہجری کا جاند نظر آگیا ہے، پاکستان میں...
اپ ڈیٹ 02 اپريل 2022 07:22pm
رمضان المبارک 2022۔  فوٹو — فائل
رمضان المبارک 2022۔ فوٹو — فائل

پشاور: رمضان المبارک 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے، پاکستان میں پہلا روزہ کل 3 اپریل بروز اتوار ہوگا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ماہِ صیام کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف مقامات پر چاند نظر آیا ہے اور پورے پاکستان میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا۔

مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقات کے دفتر میں منعقد کیا گیا، جس میں ہلال کمیٹی کی زونل اور اضلاعی کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات بشمول مذہبی امور، کوہسار بلاک، اسلام آباد میں شرکت کی۔

تاہم پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں طلب کیا ہے جبکہ چاند دیکھنےکیلیے محکمہ موسمیات اور سپارکو کی خدمات بھی حاصل گئی۔

خیال رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی۔

پاکستان

Ramzan 2022