Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمارےپاس بہت سارےکارڈز باقی ہیں: فرخ حبیب

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےملک کو آزادخارجہ پالیسی دی، عمران خان کےدورمیں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا، گزشتہ حکومتوں کے 10سال میں ڈرون حملوں کی مذمت تک نہیں کی گئی۔
شائع 01 اپريل 2022 07:29pm
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب۔  فوتو — فائل
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب۔ فوتو — فائل

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیت کہتے ہیں کہ ہمارے پاس بہت سارے کارڈز باقی ہیں، اتوار کو قومی اسمبلی میں تحریک ناکام بنادیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےملک کو آزادخارجہ پالیسی دی، عمران خان کےدورمیں ایک ڈرون حملہ نہیں ہوا، گزشتہ حکومتوں کے 10سال میں ڈرون حملوں کی مذمت تک نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی نوازشریف کےگھر شادیوں پر آتا رہا ہے، ادھر عمران خان نےافواج کوبھارت کومنہ توڑجواب دینےکا کہا، یہ لوگ موجودہ وقت کے میر صادق میرجعفر ہیں، کراچی میں ایم کیو ایم اور بلوچستان میں بی اے پی سے سوال کیا جائے گا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی عوام نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنادیا، ہمارےپاس بہت سارےکارڈ باقی ہیں، اتوارکوقومی اسمبلی میں تحریک ناکام بنادیں گے۔

Farrukh Habib

oppositon