Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

7 مارچ والے خط پر وزیراعظم تین ہفتے کیوں خاموش رہے؟ شہباز شریف

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نے خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق کردیا جس کی وجہ سےدنیاسے تعلقات خراب ہوئے۔
شائع 01 اپريل 2022 06:03pm
شہباز شریف۔  فوٹو — فائل
شہباز شریف۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان خط پر3ہفتےتک کیوں خاموش رہے، انہیں خط ملتےہی واویلا کرناچاہئے تھا۔

دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان خط پر3ہفتےتک کیوں خاموش رہے، انہیں خط ملتےہی واویلا کرناچاہئے تھا، پہلے امریکا کا نام لیا اور پھر اپنی بات سے ہی پھر گئے، تحریک انصاف حکومت نے خارجہ پالیسی کا بیڑا غرق کردیا جس کی وجہ سےدنیاسے تعلقات خراب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےاحتساب کے نام پرانتقام لیا، نیب نیازی گٹھ جوڑمیں مفروضوں پراسکینڈل بنائےگئے نہ وہ کوئی الزام ثابت کرسکا کیونکہ اس کا احتساب فراڈ تھا، برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے دو سال میرے اور بیٹے کے خلاف تحقیقات کیں اور بعدِ ازاں لندن کی عدالت میں انہوں نے پیش ہوکر کہا کہ کچھ نہیں ملا۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا ملک میں لگائےگئےتمام پاورپلانٹس چین کےتعاون سے لگے، سرمایہ کاروں نےچینی بینکوں سےقرض لےکرسرمایہ کاری کی، اورنج لائن منصوبہ بھی چینی بینکوں سےقرض لےکربنایا گیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان مذہب کارڈ کھیلنا بند کریں، اپوزیشن کےپاس کل 172سے زائد نمبرز تھے، آپ دھاندلی کےذریعے آئے،ہم نےجمہوری طریقہ اپنایا ہے، حکومت کےاتحادیوں نےضمیرکےمطابق فیصلےکیے جن کا مقصد صرف ملک و قوم کا مفاد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کےساتھ آنے والے حکومتی اتحادی کوتاحال کوئی فون نہیں آیا، ووٹنگ والےدن عدالتی احکامات پرعمل کیاجائے اور تمام ممبران کے داخلے میں کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

قائد حزبِ اختلاف نے کہا کہ عمران خان کہتےتھےقیمتیں بڑھتی ہیں تو وزیراعظم کرپٹ ہے اور آج مہنگائی ریکارڈ سطح پر ہے، ایک گھر یا ایک نوکری بھی نہیں ملی، انہوں نے 90 دن میں کرپشن کےخاتمےکا بھی کہاتھا، اب عمران خان کا صرف ڈیڑھ دن رہ گیا ہے۔

oppositon

Vote of No Confidence