Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تین میجوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
اپ ڈیٹ 31 مارچ 2022 11:26pm
فوٹو — کرکٹ ٹیلی گراف
فوٹو — کرکٹ ٹیلی گراف

لاہور: پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا کر اس سے شکستوں کے جمود کو بھی ٹوڑ دیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تین میجوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جہاں آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف دیا۔

میچ کی پہلی اننگ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز اسکور کیے، بلے بازی میں بین مکڈرمنٹ 104، ٹریوس ہیڈ نے جارہانہ 90 اور مارکس لبوشین 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بولنگ میں قومی ٹیم کے شاہین آفریدی نے 4، محمد وسیم 2، زاہد محمود اور خوشدل شاہ ایک، ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان 64 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تاہم امام الحق دوسری سنچری اسکور کرتے ہی 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم شاندار 114 اور خوشدل شاہ 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسی طرح پاکستان 4 وکٹ کے نقصان پر 49 اوورز میں ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ بولنگ میں آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے 2، مارکس اسٹونس اور نیتھن ایلس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور میں جاری تین میجز پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک فتح سمیٹنے کے بعد کسی بھی ٹیم کو برتری حاصل نہیں ہے البتہ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ قذافی اسٹیڈیم میں 5 اپریل کو کھیلا جائے۔

lahore

PakvsAUS