Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف فٹبالر ڈیوڈ بیکھم کے گھر پر ڈکیتی

حادثے سے اہلِ خانہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم ڈکیٹی کے وقت سابق فٹبالر اور ان کی اہلیہ حالات سے بے خبر تھے۔
شائع 31 مارچ 2022 06:30pm
سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اور ان کی اہلیہ گلوکارہ وکٹوریہ بیکھم۔  فوٹو — فائل
سابق برطانوی فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اور ان کی اہلیہ گلوکارہ وکٹوریہ بیکھم۔ فوٹو — فائل

لندن: سابق انگلش اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اور گلوکارہ وکٹوریہ بیکھم کے گھر پر مبینہ ڈکیٹی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکو ہزاروں پاؤنڈ سمیت الیکٹرانک اشیا لے کر فرار ہوگئے۔

برطانوی میڈیا 'دی سن' کی رپورٹ کے مطابق حادثے سے اہلِ خانہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تاہم ڈکیٹی کے وقت سابق فٹبالر اور ان کی اہلیہ حالات سے بے خبر تھے اور بعدِ ازاں ان کے 17 سالہ صاحبزادے نے گھر واپسی پر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے والدین کو چوری کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

سابق انگلش فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اور گلوکارہ وکٹوریہ بیکھم 1999 میں رشتہ اازدویاج میں منسلگ ہوئے تھے، میڈیا رپورٹ میں واردات کا وقت واضح بیان نہیں کیا گیا البتہ ڈیوڈ بیکھم کی جانب سے پولیس میں ڈکیٹی کی شکایت درج کرائی گئی۔

london

Robbery