تحریک عدم اعتماد کا معاملہ: سندھ ہاؤس اسلام آباد سب جیل قرار، نوٹیفکیشن جاری
محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دینے کا...
محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سب جیل قرار دیئے گئے کمرے میں منتقل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے سندھ ہاؤس اسلام آباد کے کمرہ نمبر 214 کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئی جی سندھ سب جیل کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کریں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ علی وزیر کو کراچی سیٹرل جیل سے اسلام آباد روانگی کیلئے ایئرپورٹ منتقل کیا گیا ہے۔
ایم این اے علی وزیر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔
PPP
Sindh government
sindh
Home Minister
Sindh House Islamabad
مقبول ترین
Comments are closed on this story.