Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ون ڈے سیریز: آسٹریلیا نے پاکستان کو 83 رنز سے شکست دیدی

تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو 1-0 سے برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
شائع 30 مارچ 2022 12:04am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: آسٹریلیا نے پاکستان کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 83 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز اسکور کیے۔

پہلی اننگ میں آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے اوپنر بلے باز ٹریوس ہیڈ 101 رنز بناکر آوٹ ہوئے تاہم بین میکڈرمٹ 55 اور کیمرون گرین 40 بنا کر نمایاں رہے، جبکہ گیند بازی میں قومی ٹیم کے حارث رؤف، زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور افتخار احمد، خوشدل شاہ نے بھی ایک، ایک کھلاڑی کو پویلئن بھیجنے میں کامیاب رہے۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 45 اوورز میں 235 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، قومی ٹیم کے امام الحق 103، کپتان بابر اعظم 57 اور خوشدل شاہ 19 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے، بولنگ میں کینگروز کی جانب سے ایڈم زامپا نے 4، مچل سویپسن اور ٹریوس ہیڈ نے 2،2 جبکہ سین ایبٹ اور نیتھن ایلس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو 1-0 سے برتری حاصل ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

lahore

PakvsAUS