Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھمکی آمیز خط کا براہِ راست تحریک عدم اعتماد سے تعلق ہے، وزیراعظم کا دعویٰ

وزیر اعظم نے کہا کہ بڑے مقصد کے حصول کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، عثمان بزدار نے باعزت طریقے سے قربانی دی ہے، (ق) لیگ کو وزارت اعلی دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے۔
شائع 29 مارچ 2022 08:01pm
وزیراعظم عمران خان۔  فوٹو — فائل
وزیراعظم عمران خان۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے با عزت طریقے سے قربانی دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں ترجمانوں کے اجلاس میں دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خط تحریک عدم اعتماد سے ایک دن قبل ملا جوکہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، اس کا براہِ راست عدم اعتماد کی تحریک سے تعلق ہے اور پارلیمنٹ میں خط اس لیے پیش نہیں کرسکتے کیونکہ اپوزیشن کو اسپیکر پراعتبار نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بڑے مقصد کے حصول کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، عثمان بزدار نے باعزت طریقے سے قربانی دی ہے، (ق) لیگ کو وزارت اعلی دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کرکیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے ضمیر فروش بن جاتے ہیں، (ن) لیگ کا مقابلہ پی ٹی آئی اور (ق) لیگ مل کر سکتے ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اراکین نے رابطے شروع کردیے ہیں، جلد ان کی واپسی ہوگی اور آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

imran khan

meeting