Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

میں سمجھتاہوں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے: آصف زرداری

اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں بلوچستان کے آزاد رکنِ قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب سے 42 سال سے تعلق ہے اور ان کے مجھ پر کئی احسانات ہیں۔
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2022 06:47pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل سمجھتے ہیں۔

دارالحکومت میں اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آزاد رکنِ قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساڑھے 3 سال سے رہا، آزاد حیثیت سے منتخب ہوکراسمبلی میں آیا تھا، زرداری صاحب سے 42 سال سے تعلق ہے اور ان کے مجھ پر کئی احسانات ہیں۔

اس موقع پر سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ سیاسی لوگوں کےہمیشہ رابطےرہتے ہیں، ہم سب کومل کر ملک کو بچانا ہوگا، نمبر ہمارے پاس ہیں ان کے پاس نہیں، ماضی میں بھی ملکی مسائل حل کرکے دکھائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہے، پنجاب میں جلد تبدیلی آئےگی اور اپوزیشن جس کو چاہے گی اس کو پنجاب کا وزیراعلی بنائےگی، ق لیگ والے رات کو مجھےمبارک دیتےہیں لیکن صبح کہیں اور چلےجاتےہیں تاہم ایم کیو ایم سے رابطے جاری ہیں اور جلد اس متعلق خوشخبری ملے گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسلم بھوتانی کو اپوزیشن کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتمادکیلئےہمارےنمبرز پورے ہیں، اب ہمارےنمبرزپلس میں جارہےہیں، عمران خان کی حکومت کا آخری ہفتہ ہے اور کامیابی متحدہ اپوزیشن کی ہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےمراسلےکے بیان کو مستردکرچکے ہیں کیونکہ جھوٹے الزامات لگانا ان کی عادت ہے۔ کراچی کی بہتری کے لیے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں جبکہ ان کے کسی بھی مطالبے پر انکار نہیں کیا ہے۔

اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز سادق کا کہنا تھا کہ پہلی بارلوگ حکومت چھوڑکراپوزیشن میں جارہےہیں جس کی وجہ عمران خان کا رویہ ہے، دشمن سےزیادہ عمران خان نےملک کونقصان پہنچایا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری سےعوام پریشان ہیں لیکن وزیراعظم ملک کا نہیں اپنےاقتدار کا سوچ رہے ہیں۔

oppositon

Vote of No Confidence