Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلوی ٹیم کودھچکا، ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا کا شکار

پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی ٹیم کے 3 ارکان کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
شائع 29 مارچ 2022 12:38pm
آسٹریلیا کوٹیم کی سلیکشن کیلئےصرف 13کھلاڑی دستیاب ہیں ___ فوٹو فائل
آسٹریلیا کوٹیم کی سلیکشن کیلئےصرف 13کھلاڑی دستیاب ہیں ___ فوٹو فائل

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگیا۔

پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی ٹیم کے 3 ارکان کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

کورونا میں مبتلا ہونے والوں میں اسپنرایشٹن اگار ہیں، جو سیریزسے باہرہوگئے جبکہ فزیو برینڈن ولسن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا تاہم جوش انگلس پہلےہی کورونا میں مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کوٹیم کی سلیکشن کیلئےصرف 13کھلاڑی دستیاب ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے آج قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جانا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 104 میچ کھیل چکے ہیں، جن میں سے 32 پاکستان نے جیتے جبکہ 68 میں آسٹریلیا کی فتح ہوئی ۔

cricket

پاکستان

Australia

corona

PakvsAUS