Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
شائع 28 مارچ 2022 11:37pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع جھلر فورٹ میں دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ISPR

Pak army

WAZIRISTAN Operation