Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک عدم اعتماد: بی اے پی نے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کردیا

ن لیگ کے صدر کا کہنا ہے کہ بی اے پی کے 4 ارکان نے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا ہے، عدم اعتماد کے نتیجے میں بننے والی حکومت بلوجستان کی محرومیاں دور اور ان کی توقعات پر پوری طرح اترے گی۔
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2022 07:53pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نےتحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دارالحکوممت میں بلوجستان عوامی پارٹی کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے ن لیگ کے صدر کا کہنا ہے کہ بی اے پی کے 4 ارکان نے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا ہے، عدم اعتماد کے نتیجے میں بننے والی حکومت بلوجستان کی محرومیاں دور اور ان کی توقعات پر پوری طرح اترے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، فارن فنڈنگ کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی، اگر غیر ملکی مداخلت پاکستان کے مفادات کے خلاف ہے تو خط کو اسمبلی میں لا کر پوری قوم کو دکھائیں۔

بی اے پی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمبر مائنس ہو رہے ہیں، ہم نے اچھی نیت سے یہ فیصلہ کیا ہے جبکہ تحریک عدم اعتماد میں تاخیری حربے بھی اختیار کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ بی اے پی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ق لیگ کے ساتھ ابھی بات چیت کی گنجائش موجود ہے۔

oppositon

Vote of No Confidence