Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز سے قبل مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور سینئر کھلاڑی اسٹیو اسمتھ پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔
شائع 27 مارچ 2022 10:59am

لاہور:پاک آسٹریلیا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سیریز سے قبل مہمان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم کھلاڑی ایونٹ سے باہر ہو گیا۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور سینئر کھلاڑی اسٹیو اسمتھ پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے۔

ترجمان ٹیم آسٹریلیا کاکہناہے کہ اسٹیو سمتھ کو بائیں کہنی میں تکلیف ہے، کہنی میں تکلیف کے باعث اسٹیو اسمتھ کو ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں آرام کروانے کا فیصلہ کیا گیا، اسٹیواسمتھ آسٹریلیا میں بحالی پروگرام کریں گے۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ اسٹیو اسمتھ کو تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران کہنی میں تکلیف ہوئی، اسٹیو اسمتھ کو یہ تکلیف پہلے بھی ہو چکی ہے۔

لیگ اسپنر مچل سوپسن کو اسمتھ کی جگہ ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا، اس سے قبل کین رچرڈسن بھی انجری کے باعث سیریز س باہر ہوگئے تھے۔

lahore

odi series

Steve Smith

PAK VS AUS