Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اس وقت پورا سندھ بدعنوانی کی لپیٹ میں ہے: خالد مقبول

سندھ کا نام ہی بدعنوانی بن کر رہ گیا ہے، سرکاری افسران تہیہ کرلیں کہ عوام کی خدمت کرنی ہے، 2013 میں کراچی کی عوام کو نشانہ بنا کر امن کا بہانا بنایا گیا اور جنہوں نے پاکستان بنایا تھا ان کی اولاد ہی جان سکتی ہے کہ پاکستان کو کیسے چلایا جاسکتا ہے۔
شائع 26 مارچ 2022 05:13pm

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اس وقت پورا سندھ بدعنوانی کی لپیٹ میں ہے، پاکستان بنانے والے ہاتھ ہی اسے سنواریں گے۔

آل سندھ آفیسرز ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول نے کہا کہ اس وقت پورا سندھ بدعنوانی کی لپیٹ میں ہے، ایم کیو ایم کے بے گناہ افسران کے خلاف کارروائی کی گئی، افسران کو 2013 سے اندازہ ہوگیا تھا جو آپریشن ہورہا ہے وہ جائز نہیں، ہم نے پاکستان بنایا تھا سندھ کے شہری علاقے پاکستان بچانے والوں کے ہاتھ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا نام ہی بدعنوانی بن کر رہ گیا ہے، سرکاری افسران تہیہ کرلیں کہ عوام کی خدمت کرنی ہے، 2013 میں کراچی کی عوام کو نشانہ بنا کر امن کا بہانا بنایا گیا اور جنہوں نے پاکستان بنایا تھا ان کی اولاد ہی جان سکتی ہے کہ پاکستان کو کیسے چلایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم استقامت سے آگے بڑھ رہی ہے، اگر ہم نے اس بار وہ غلطیاں نہیں دہرائی جو ماضی میں کی ہیں تو ہمیں کوئی نہیں ہلا سکتا، پاکستان کے بنانے والے ہاتھ ہی اسے سنواریں گے۔

MQMP

sindh