Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلایا جا رہا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم خان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، کتنے منحرف ارکان ہیں یہ آخری روز ہی پتہ چلے گا، پارلیمنٹ کے اندردودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، حکومت میں رہ کر 20 یا 25 ارب روپے سے لوگوں کا ضمیر خریدنا مشکل کام نہیں ہے۔
شائع 25 مارچ 2022 09:04pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلایاجا رہا ہے لیکن ہم آخری گیند تک کھیلیں گے۔

صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلایا جارہا ہے، تحریک عدم اعتماد کے سیاسی کھیل میں آخری اوور میں نمبر گیم سامنے آئے گا، آخری گیند تک کھیلیں گے اورضمیر فروشی کو پاکستان سے ختم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحادیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں، کتنے منحرف ارکان ہیں یہ آخری روز ہی پتہ چلے گا، پارلیمنٹ کے اندردودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، حکومت میں رہ کر 20 یا 25 ارب روپے سے لوگوں کا ضمیر خریدنا مشکل کام نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں، ن لیگ جلسوں میں سیکیورٹی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہے لیکن جو بھی سیاسی نتائج آئیں پی ٹی آئی کبھی بھی اداروں کے خلاف نہیں جائے گی اور الیکشن وقت پر ہوں یا پہلے پی ٹی آئی تیار ہے۔

علاوہ ازیں، ایک سوال پر وزیراعظم کاکہنا تھاکہ پنجاب میں کرپشن کی خبروں کے کسی کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔

imran khan

meeting

Journalists